قصور‘ فیصل آباد: گلے پر ڈور پھرنے سے 2 نوجوان شدید زخمی‘ ہسپتال داخل


قصور‘ فیصل آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ جڑانوالہ روڈ پر عبداللہ پور کے قریب موٹر سائیکل سوار شاہزیب کے گلے پر کیمیکل ڈور پھر گئی جس کے نتیجے میں شاہزیب شدید زخمی ہو گیا۔ پتنگ بازی اور پتنگ سازی کے خلاف پولیس کی کارروائیاں کاغذات تک محدود ہیں جبکہ شہر بھر میں قاتل ڈور کی تیاری، فروخت اور استعمال دھڑلے سے جاری ہے۔ قصور کے علاقے منیر شہید کالونی میں 16 سالہ اذان موٹر سائیکل پر جا رہا تھا اس دوران دھاتی ڈور اس کے گلے میں پھر گئی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہو گیا۔ جسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا۔ قصور میں پولیس پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو روکنے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے۔ پتنگ بازی کے شائقین نے گزشتہ دنوں بڑے دھڑلے سے بسنت کا تہوار منایا ہے۔  پولیس کی جانب سے پتنگ بازی روکنے کے لئے سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔
 ڈور، پتنگ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...