نیشنل انکیوبیشن سنٹرز پروگرام کے تحت درخواستوں کی وصولی جاری

Mar 07, 2023


لاہور (کامرس رپوٹر)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے نیشنل ایکسپینشن پلان آف نیشنل انکیوبیشن سنٹرز پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں سٹارٹ آپس کو ترقی اور آمدنی کے حصول کیلئے تربیت کے مواقع فراہم کرنے کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔ پروگرام کا مقصد ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں بڑھانا‘ ٹیکنالوجی اور انٹرپرینیورشپ کا فروغ ہے۔پروگرام کے تحت پورے ملک میں 13 ٹیک انکیوبیشن مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں چھ ماہ تک سٹارٹ آپس کو کام کرنے کی مفت جگہ، ماہانہ وظیفہ، کاروباری معاونت اور قانونی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ ملک بھر سے اب تک ساڑھے 8 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اٹھارہ سال سے زائد عمر کے منفرد آئیڈیاز کے حامل خواہشمند اپنے سٹارٹ اپ آئیڈیا کے ساتھ درج ذیل ویب سائیٹ کے ذریعے اپنے متعلقہ شہر میں قائم مراکز میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں