14مارچ کو پنجاب کلچر ڈے راولپنڈی میںمنایا جائیگا

Mar 07, 2023


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں 14 مارچ کو پنجاب کلچر ڈے راولپنڈی میں بھر پور انداز سے منایا جائے گا۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے پنجابی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے ضلع بھر میں پروگرامز ترتیب دیئے ہیں، تعلیمی اداروں کی طرف سے پنجابی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے واک کا اہتمام کیا جائے گا ۔ تعلیمی اداروں میں پنجابی روایتی  فوڈ سٹالز' ٹیبلو ااور مختلف پروگرامز  پش کیے جائیں گے، شہر بھر میں بینرز بھی آویزاں کیے جائیں گے۔ عوام میں 14 مارچ کو پنجاب کلچر ڈے کو منانے کے حوالے سے سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔
پنجاب کلچر ڈے

مزیدخبریں