ہائیکورٹ نے راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر تعیناتی کیخلاف کیس چیف جسٹس کو بھجوا دیا


لاہور( سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کیخلاف کیس پر فائل چیف جسٹس کو بھیجوا دی گئی ہے ۔فاضل عدالت نے جسٹس شاہد کریم کے پاس کیس لگانے کی سفارش کر دی ہے۔  عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر کیس کو متعلقہ فاضل جج کے پاس لگانے کی استدعا منظور کی اور کہا کہ اس قسم کا کیس جسٹس شاہد کریم سن رہے ہیں لہذا کیس کو اسی سنگل بنچ کے سامنے لگایا جائے ۔دوران کیس کی سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست شہری منیر احمد کی جانب سے دائر کی گئی تھی درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل  دیئے اور عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ نے راجہ ریاض کی تعیناتی کے خلاف درخواستوں پر سپیکر کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپیکر نے وجوہات بتائے بغیر درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کو صرف تعداد کی بنیاد پر نہیں بنایا جا سکتا  ہے۔
 اپوزیشن لیڈر 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...