ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کا دورہ پاکستان کا امکان 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد پاکستان کا دورہ کریں گے۔وفاقی جمہوری جمہوریہ ایتھوپیا کے نائب وزیر اعظم اور خارجہ امور کے وزیر ڈیمیک میکونن ہیسن نے کہا کہ ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کے آنے والے مہینوں میں پاکستان کے دورے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں دونوں اطراف کی اعلیٰ قیادت کے درمیان مختلف سطحوں پر ملاقاتیں ہوں گی جس سے دونوں ملکوں کو قریب آنے کا موقع ملے گا۔یہ بات نائب وزیراعظم جمہوریہ ایتھوپیا ڈیمیک میکونن ہیسن نے پاکستان کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ میں اس اہم فورم سے خطاب کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں اور میں ایتھوپیا میں پاکستانی تجارتی وفد کا پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ 

ای پیپر دی نیشن