لاہور (سٹاف رپورٹر)ریلویز ٹریفک پولیس لاہور ڈویژن نے اکتوبر 2022 تا فروری 2023 کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف 10222 چالان کئے گئے، 5134 ملزمان کو عدالت سے سزا ہوئی، ریلوے مجسٹریٹ کے ذریعے 7 لاکھ 56 ہزار 5 سو روپے جرمانے کی مد میں قومی خزانے میں جمع کروائے گئے اور 180 گاڑیاں بند کی گئیںگزشتہ 3 ماہ کے دوران ریلوے سٹیشن کے اطراف ناجائز تجاوزات کو ختم کروانے کیلئے ٹریفک پولیس کی طرف سے 27 مقدمات درج کروائے گئے۔