فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولیاں مارکر بزرگ سمیت دو افراد کو زخمی کردیا ۔انہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ڈاکو لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہوگئے ۔لاہور روڈ کی آبادی نواں پنڈ کے قریب ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر بزرگ محمد یعقوب70 سالہ کو شدید زخمی کردیا ۔کوٹ شہاب الدین شاہدرہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے گولی مار کر سابق ناظم محمد افضل کے بیٹے کو شدید زخمی کر دیا ۔جی ٹی روڈ رانا ٹاؤن کی ڈاکو نے عدنان بابر اور اس کی بیٹی کو روک پر لوٹ لیا ۔ڈاکو نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے ۔ڈاکوئوں نے اعجازحسین کے گھر داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔