لاہوریوں کیلئے الحمراء کسی سوغات سے کم نہیں:قاسم علی شاہ

Mar 07, 2023


 لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں ثقافتی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔پروگرام’’ایمبیسیڈرا آف الحمرائ‘‘ کے تحت نوجوانوں کو ثقافتی ترقی کے عمل میں شامل کرئے گا۔ لاکھوں نوجوانوں کو الحمراء کی تاریخ، خدمات،کارکردگی ومشن کے بارے جاننے کا موقع ملے گا۔ چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ نے اس حوالے بتایا کہ الحمراء تہذیبی و ثقافتی گہوارہ ہے،لاہور کے لئے الحمراء کسی سوغات سے کم نہیں،’’جانو الحمراء کو‘‘کے تھیم کے تحت ہفتہ میں دو سیشن ہونگے،اس حوالے سے تشکیل دی گئی دس رکنی کمیٹی اپنا فعال اور متحرک کردار ادا کرے گی۔قاسم علی شاہ نے کہا کہ چیلنج ہر جگہ ہوتے ہیں،مستقل مزاجی اور مثبت روی سے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا جا سکتاہے،خواہش ہے کوئی پل ضائع نہ ہو،زندگی کے اک اک لمحے کی قدر ہے،اس اقدام سے الحمراء کی آؤٹ ریچ بڑی تیزی سے پھیلی گی، الحمراء کا اپنی تہذیب وثقافت کو اْجاگر کرنے کا کردار عوام کے سامنے آئے گا،ثقافتی تبدیلی میرا مشن ہے، نوجوانوں کی اپنی اقدار سے روشناسی ہوگی،لکھنا،پڑھنا میرا شوق ہے، ہمارا نوجوان بھی اس شوق سے مالا مال ہے،پروگرام میں شامل ہونے والے نوجوانوں کو الحمراء  کے طرف سے سوونیئر دیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں