لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر اعظم خان نے کہا کہ والد معین خان نے ذہنی طور پر مضبوط رہنا سکھایا ہے، حال کے بارے میں سوچتا ہوں، مستقبل کا نہیں سوچتا۔اعظم خان نے کہا کہ کولن منرو نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بہترین آغاز دیا۔اعظم خان کا کہنا تھا کہ خوش ہوں میری جگہ فہیم اشرف نے میچ جتوایا، سرفراز احمد کے ساتھ بھائیوں والا تعلق ہے۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا کراڈ شاندار تھا، اپنے نام کے نعرے گرانڈ میں لگیں تو اچھا محسوس ہوتا ہے۔اعظم خان نے مزید کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ نئے شاٹس سیکھوں اور کھیلوں، پاکستان کے لیے کھیلنے کا ہمیشہ سوچا ہے۔
معین خان نے ذہنی طور پر مضبوط رہنا سکھایا‘اعظم خان
Mar 07, 2023