اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک )پنجاب کالج بہار کہو کا سالانہ بوائز سپورٹس اور کلچرل سویٹ ہوم میں منعقد ہوا، مہمان خصوصی سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم تھے، طلبا نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا جس میں کرکٹ، والی بال ، فٹ بال ، سو میٹر دوڑ، دو سو میٹر دوڑ، رسہ کشی، جیپ شو، کچرل ڈریس شو شامل ہیں جبکہ مختلف سٹالز بھی لگائے جس میں کھانے پینے کی اشیاء کے علاؤہ دیگر دلچسپی کا سامان بھی موجود تھا ۔ لکی ڈرا میں طلبہ نے بڑی دلچسپی کا اظہار کیا ۔ مہمان خصوصی نے کہا کہ تفریحی تقریبات کے انعقاد سے نہ صرف بچوں کے ذہنوں کو جلا ملتی بلکہ مزید انہیں آگے بڑھنے میں مدد ملتی ہے مقام شکر ہے کہ دن بدن پنجاب کالج کی ترقیوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ فیسٹیول میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ والے سٹوڈنٹس میں میڈلز تقسیم کئے گئے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے مینجگ ڈائریکٹر آفتاب رانا تھے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر سردار محمد ساجد قریشی نے خصوصی شرکت کی اور اس سال کے ونر شبیر شریف ہاؤس اور رنر اپ میجر عزیز بھٹی ہاؤس کو جنرل ٹرافیاں ایوارڈ کیں ۔
کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے میں مدد ملتی ، واثق قیوم
Mar 07, 2023