سند ھ اسمبلی ‘ غیر حاضر ارکان نے چھٹی کی درخواستیں دینا شروع کردیں 

Mar 07, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں ایک طویل عرصے کے بعد غیر حاضر ارکان نے چھٹی کی درخواستیں دینا شروع کردی ہیں۔اسپیکر آغا سراج درانی نے پیر کو ایوان کی کارروائی کے دوران بتایا کہ پیپلز پارٹی کے مخدوم رفیق الزمان نے درخواست بھیجی ہے کہ کہ وہ علاج کے لئے ملک سے باہر جارہے ہیں ۔اسپیکر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پورے سیشن سے رخصت کی درخواست دی ہے ۔ایوان کو بتایا گیا کہ سدرہ عمران،امیر علی شاہ ‘رابعہ اظفر نے بھی کی چھٹی کی درخواستیںبھیجی ہیں جس پر ایوان نے ان کی منظوری دے دی۔اسپیکر نے بتایا کہ نصرت سحر عباسی پہلے ہی انہیں فون پر یہ اطلاع دے چکی ہیں کہ وہ بیرون ملک ہیں اور ان کے پاو¿ں میں فریکچر ہوگیا ہے صحت یاب ہوتے ہی وہ واپس آجائیں گی۔اس موقع پر شہلا رضا نے کہا کہ نصرت سحر کیا پی ٹی آئی میں چلی گئی ہیں جس پر ایوان میں زبردست قہقہہ لگا۔ایوان کی کارروائی کے آغاز میں بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں اور مشہور اداکار قوی کے انتقال پر دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔

مزیدخبریں