کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت18مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ آغا سراج درانی کی جانب سے ریفرنس میں نامزد ہر ملزم کی کرپشن سے متعلق الگ الگ رقم کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ عدالت نے نیب پراسکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18مارچ تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق ملزمان پر ایک ارب 60کروڑ سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔
آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت18 مارچ تک
Mar 07, 2023