کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں مردم شماری پرماموراستاد کو لوٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ قائد آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔مردم شماری پر مامورعملہ سرکاری اسکول ٹیچر ہے جن سے ملزمان ٹیبلٹ، جیکٹ، کیپ اور کارڈ چھین کر فرار ہوگئے، جبکہ مدعی مقدمہ کا موقف ہے کہ وہ کام ختم کر کے گھر روانہ ہو رہا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے شاپر میں موجود سامان چھین لیا۔ایس ایس پی ملیر حسن سردار کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے دوران عملے کو فل سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے متاثرہ عملہ کام ختم کر کے گھر روانہ ہو رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کے پاس اسلحہ نہیں تھا عملے سے شاپر چھین کر فرار ہوئے تھے۔مقدمے کے متن میں کہا کہ شاپر میں مردم شماری ڈیوائس سمیت دیگر سامان موجود تھا۔