شب برات آج عقیدت واحترم سے منا ئی جا ئے گی


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کے تحت ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ماہ ِ شعبان کی پندرہویں شب بمطابق  7 مارچ منگل  کو (شب برأت )  نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی ۔ اللہ تعا لی کے حضو ر گنا ہوںسے تو بہ ، بخشش و مغفر ت ،ایما ن و سلامتی ،رزق کی کشادگی ، آفات و بلیات ،مصیبت ،محتا جی ،تنگ دستی ، طبی وباء سے صحت و عا فیت ،عالم اسلام، مظلوم مسلمانوں اور پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیںکیں جا ئیںگی،شہر بھر کی مساجد میںبعد نماز مغرب چھ خصوصی نوافل اداکئے جائیں گے ۔ سو رہ یسین کی تلاوت اور دعا ئے نصف شعبا ن کا ورد کیا جا ئے گا ۔ بعد عشا ء عبا دات الہی،توبہ استغفا ر، شب بیداری مسا جد میں علمائے کرام شب برأت کے فضائل بیان کریں گے ،صلوٰۃ التسبیح، محافل ذکر و نعت،درود شریف اور خصوصی دعاؤں کااہتمام کیا جائے گا ۔ حضو ر رحمت دوعالم ﷺ کی عظیم سنت مبارکہ  پر عمل کرتے ہوئے مرحومین کے ایصال ثواب اور زیارت قبور کیلئے قبرستان جائیں گے۔فرزندان اسلام نفلی روزہ بھی رکھیں گے ۔جبکہ شہر کے مختلف قبرستانوں کے باہر جماعت اہلسنّت کراچی کے زیر اہتمام استقبالیہ،پانی مشروب کے  کیمپ بھی لگائے جائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...