کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں پیر کے روز ہال میں ہفتہء طلبہ کے سلسلے میں اردو تقریری مقابلہ ہوا جس کا موضوع تھا ’’جو ہو ذوق یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں‘‘اس مقابلے میں سرکاری اور نجی اسکولوں کے 200 سے زائد طلباو طالبات نے حصہ لیا۔ چیئر مین بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ تمام طلباء و طالبات نے اس موضوع پر بڑے اعتماد کے ساتھ اظہار خیال کیا۔ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کا ریسرچ سیکشن ہفتہء طلبہ کے انعقاد میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہا ہے۔