کراچی (اسٹاف رپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل ( ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہو گی خدارا حکمران ملک پر رحم کریں اور ایسا نہ کریں جس سے حالات مزید خراب ہو جائیں عمران خان عوام کے دل میں رہتے ہیں عوام عمران خان کی گرفتاری کو برداشت نہیں کریں گے۔