زندگی کیمسٹری کے مدار میں گھوم رہی، ڈاکٹر سروش لودھی

Mar 07, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ این ای ڈی کے شعبہ کیمسٹری کے تحت دوسری دو روزہ بین ااقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی نے کی، کانفرنس کے مہمان ِ خصوصی وائس پریذینٹ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سلیمان چالہ تھے۔  کانفرنس میں 12کی نوٹ اسپیکرز سمیت قومی اور بیرونی ماہرین نے 70 مقالے پڑھے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ کھانے سے لے کر کھاد تک، ادویہ سے لے 
کرجوہری ہتھیار تک ہرشے بلواسطہ یا بلاواسطہ کیمسٹری ہے، گویا زندگی کیمسٹری کے مدار میں گھوم رہی ہے۔ مہمان خصوصی سلیمان چائولہ‘پرو وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد، رجسٹرارسید غضنفر حسین،  ڈاکٹر نزہت ارشدودیگر نے خطاب کیا۔

مزیدخبریں