گکھڑمنڈی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے راہوالی کے معروف کشمیری خاندان میں عرصہ سے پائی جانے والی رنجش برادری اور علاقہ کے معززین نے صلح کروا کر ختم کروا دی۔ ایک ہی خاندان ایک ہی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دونوں نوجوان وامق سعید بٹ اور خرم شہباز حمید بٹ ایک دوسرے کے خلاف ممبر کنٹونمنٹ بورڈ کے لےے باقاعدہ الیکشن بھی لڑ چکے ہیں۔ جس پر خاندان کے بزرگوں محمد اصغر پہلوان، خواجہ عاطف رضا پاشی (سابقہ چیئرمین بلدیہ ڈسکہ)، محمود حیدر بٹ، سرمد رضا نائیک و دےگر کی کوششوں سے جامعہ چشتیہ رضویہ ضیاءالقرآن راہوالی میں عالم دین علامہ محمد حنیف چشتی کی صدارت میں ہونے والے برادری کے اجتماع میں باقاعدہ صلح کروا کر ہر قسم کے اختلافات ختم کروا دےے۔