نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) خرم گلفام پارک کے اردگرد تجاوزات میں بے انتہاءاضافہ وسطی شاہراہ سکڑ کر چند فٹ رہ گئی ٹریفک کی روانی متاثر مقامی تھانہ اور بلدیہ کی ناک کے نیچے گھنٹوں ٹریفک بند رہنا معمول بن گیایہاں پرزیادہ تر نجی سرکاری تعلیمی ادارے ہونے کی وجہ سے طلباءسمیت شہری رل گئے جبکہ متعلقہ ادارے مبینہ طورپر منتھلیاں لے کر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں روزانہ گھنٹوں جام رہنامعمول ہوچکاہے سکول اور کالجز جانے والی طالبات کو شدید پریشانی کا سامناکرناپڑتاہے چند منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہورہاہے خرم گلفام پارک اور ریلوے پھاٹک کے اردگرد رکشہ‘ ریڑھی بانوں اور دکانداروں نے غیر قانونی طورپر قبضہ جمارکھاہے۔ شہرےوں نے کمشنر لاہور‘ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے کارروائی کا مطالبہ کےا ہے ۔
نارنگ : خرم گلفام پارک کے اردگرد تجاوزات کی بھرمار‘ انتظامےہ خاموش
Mar 07, 2023