سرائے مغل(نامہ نگار) قبضہ گروپ کا سینئر وکیل ایم مشتاق رانا پر قاتلانہ حملہ،گاڑی کی فرنٹ سکرین توڑ ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاو¿ں جلیکی کے رہائشی ایم مشتاق راناایڈووکیٹ گزشتہ روز اپنے ایک دعویٰ استقرار حق بعنوان محمد مشتاق بنام محمد ابراہیم وغیرہ کے سلسلے میں گواہان سردار قمر صدیق،خورشید علی اور چوہدری انور کوشہادت دینے کی غرض سے گاڑی پراڈا رکشہ سٹینڈ جلیکی پہنچے تو گھات لگائے ملزمان احتشام ،خالدمحمود ‘ رمضان ‘ ابراہیم وغیرہ نے گاڑی کو روک کر حملہ کردیا گاڑی کی فرنٹ سکرین توڑدی اور ایم مشتاق رانا کو دھمکیاں دی اہل محلہ نے منت سماجت کر کے جان بخشی کرائی۔ ڈی پی او قصور کے حکم پر ایس ایچ او نے ملزموں کےخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی۔
سرائے مغل: قبضہ گروپ کا سینئر وکیل پر قاتلانہ حملہ،دھمکےاں دےں
Mar 07, 2023