”حکومت کی عمران خان کےخلاف جاری سازشیں قابل قبول نہیں“

Mar 07, 2023


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و عہدیداران نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی عمران خان کےخلاف جاری مذموم سازشیں قابل قبول نہیں اگر عمران خان کی جان کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو نتائج کے ذمہ دار خود حکمران ہوں گے قوم انہیں معاف نہیں کرے گی اور ان سے ہر جبر کا حساب لیا جائےگا، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور اپنے اقتدار کو طول دینے کی خاطر عمران خان کےخلاف جارحانہ عزائم کے ارتکاب سے باز رہیں، نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے الحاج ملک اسلم بلوچ، چوہدری سعید ورک، کنور عمران سعید، میاں علی بشیر، عمر آفتاب ڈھلوں، میاں افضال حیدر، پیر سید ارشد ہاشمی،میاں منور اقبال، عمر مشتاق ورک، ڈاکٹر اسلم خان شیروانی، حاجی ملک اقبال، اویس عمر ورک، شہزاد احمد ہنجرا اور کاشف معراج خالد گجر نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک اور معیشت کو ڈبو دیا ہے ان کا واحد مقصد ملک میں فسادات کرانا ہے تاکہ انتخابات ملتوی ہوجائیں مگر پی ٹی آئی ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

مزیدخبریں