بچےانہ ( نمائندہ نوائے وقت )بچیانہ کے رہائشی رانا شاہزیب نے تھانہ بچیانہ میں درخواست گزارتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ روز نجی مارکی میں تین شادیوں کے فنگشن جاری تھے کہ تین ملزمان جن میں پودی،راکا،اورپنوں شامل ہیں نے شراب پی کر مارکی میں گھسنے کے کوشش کی تو منےجر وسیم نے انکو روکنے کی کوشش کی جس وہ طیش میں آ گئے اور 40 سے 50 افراد سمیت واپس مارکی میں آئے اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے لگے جس کے نتیجہ میں مارکی کے ملازمین ظہور ، شہباز، عباس، حیدر علی شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔
متعدد افراد کا نجی مارکی پر حملہ‘ ملازمےن پر تشدد
Mar 07, 2023