ننکانہ صاحب+ سانگلہ ہل(نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی)تیز رفتار موٹر سائیکل سڑک پر پڑی بجری سے سلپ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 35 سالہ کامران سر پر گہری چوٹ لگنے کیوجہ سے زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ چھوٹا بھائی20سالہ علی شدید زخمی ہو گیا زخمی نوجوان کو ریسکیو1122عملہ نے فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور جاں بحق ہونے والے شخص کی ڈیڈ باڈی ضروری کاروائی کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دی علاوہ ازیں دو تیز رفتار کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں 1شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ 2افراد شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونےوالے شخص کی شناخت 32 سالہ رحمان مومن کے نام سے ہوئی ۔
ٹرےفک حادثات مےں ‘ 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے‘ 3 زخمی
Mar 07, 2023