شب برأت: سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے شب برأت کے موقع پر کل بروز بدھ 7 مارچ کو صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدر علی نے اپنے بیان میں کہا کہ شب برأت کے موقع پر 8 مارچ یعنی بدھ کو اسکولز اور کالجز میں سندھ کے تعلیمی کیلنڈر کے مطابق طے شدہ تعطیل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے تعطیلات سے متعلق طے شدہ شیڈول میں ہر سال شب برات کے موقع پر تعلیمی ادارے بند ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ 23 مارچ کی عام تعطیل کے حوالے سے حیدر علی نے کہا کہ 23 مارچ یعنی جمعرات کو حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق عام تعطیل ہو گی، یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی حکومت نے 23 مارچ کی عام تعطیل کو بحال کردیا ہے۔

واضح رہے کہ تعلیمی اداروں کے بند یا کھلے رہنے سے متعلق مختلف خبروں کی گردش کے بعد یہ وضاحت والدین، اسکولز اور کالجز کی انتظامیہ اور اساتذہ کے لیے جاری کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن