اردن کی شہزادی ایمان بنت عبداللہ دوئم رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے شاہی ایوان نے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔اردن کی شہزادی ایمان بنت عبداللہ دوئم اور ان کے منگیتر الیگزینڈر تھرمیوٹس رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے شاہی ایوان نے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادی ایمان کی شادی اتوار 12 مارچ کو ہوگی۔ ان کی جمیل الیگزینڈر سے گزشتہ سال جولائی میں منگنی ہوئی تھی۔شاہی ایوان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شادی کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ شہزادی ایمان بنت عبداللہ دوئم اور جمیل الیگزینڈر تھرمیوٹس کی شادی 12 مارچ کو ہوگی۔ شاہی ایوان کنگ عبد اللہ دوئم اور ملکہ را العبداللہ کو اس موقع پر تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہے اور شہزادی ایمان اور تھرمیوٹس کی زندگی بھر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔
اردن کی شہزادی رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے
Mar 07, 2023 | 22:37