صدارتی الیکشن: بلوچستان کی اتحادی جماعتیں زرداری کو ووٹ دیں گی

کوئٹہ (نیٹ نیوز) بلوچستان میں تمام اتحادی جماعتوں پیپلز پارٹی، ن لیگ اور دیر نے صدارتی الیکشن میں مشترکہ امیدوار آصف زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان کر دیا۔ کوئٹہ میں پی پی پی، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کا اجلاس ہوا جس میں تمام شریک جماعتوں نے 9 مارچ کے صدارتی الیکشن میں آصف زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان کیا۔ جعفر مندو خیل نے کہا کہ اسمبلی کے تمام اتحادی جماعتوں کے ارکان 9 مارچ کو اجلاس میں شریک ہو کر آصف علی زرداری کو ووٹ دیں۔ اس کے علاوہ اتحادی جماعتوں نے 14 مارچ کو سینٹ کے ضمنی انتخابات میں اتحادی جماعتوں کے مشترکہ نامزد امیدوار میر دوستین ڈومکی کے حق میں ووٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...