کورکمانڈ ر ز کا نفرنس اعلامیہ کی تا ئید کرتا ہوں 9مئی ملزں مو کو سزادی جائے بانی پی ٹی آئی

Mar 07, 2024

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیہ کی مکمل تائید کرتے ہوئے سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے 9 مئی میں ملوث لوگوں کا تعین کیا جائے۔ امریکا میں کیپیٹل ہل حملہ میں بھی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لوگوں کو پکڑا گیا تھا۔ عمران خان نے سوال اٹھایا کہ سانحہ 9 مئی پر ابھی تک جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا؟۔ کسی کو سانحہ 9 مئی کی آزادانہ انکوائری میں کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دے کر جمہوریت کی نفی کی گئی، جن کی مخصوص نشستیں نہیں بنتی تھی ان کو کیسے دی جا سکتی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دیے جانا غیر آئینی عمل ہے۔ مشرقی پاکستان میں بھی عوام کو مینڈیٹ سے محروم کیا گیا جس کی وجہ سے ملک ٹوٹا۔ ملک کی تاریخ کا سب سے زیادہ دھاندلی زدہ الیکشن ہوا ہے۔ دھاندلی زدہ الیکشن سے ملک کی معیشت بیٹھ جائے گی اور نقصان ہوگا، سیاسی استحکام کے بغیر ملک نہیں چل سکتا جبکہ شریفوں کی سیاست ایس آئی ایف سی پر منحصر ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کا الزام نگران حکومت اور الیکشن کمیشن پر آتا ہے۔ انتخابات میں جیتنے والوں کو بھی معلوم ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ الیکشن ٹھیک ہوئے ہیں تو صرف چار حلقوں کا آڈٹ کروا لیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا پرامن احتجاج ٹکراو¿ ہے۔ اگر یہ ٹکراو¿ ہے تو جمہوریت کو ختم کر دیں۔ مولانا فضل الرحمان اور خواجہ آصف کہہ چکے ہیں کہ جنرل باجوہ نے حکومت گرانے کا کہا تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ باجوہ نے ہمیں بھی یہ کہا تھا کہ اچھے بچے بن جاو¿ اور چپ کر کے بیٹھ جاو¿۔ ووٹ کسی کو پڑے جتوا کسی کو دیا گیا۔ ن لیگ کی 25 سے زیادہ نشستیں نہیں تھیں مگر ان کی حکومت بنوا دی گئی۔ ہماری پارٹی میں کوئی فوج کے خلاف نہیں۔ انتخابات پر تنقید فوج پر تنقید کیسے ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا بیانیہ 8 فروری کو فیل ہو گیا۔ لوگ نہیں مانے کہ ہم نے کوئی غداری کی ہے۔ جب تک جیل میں رکھنا ہے رکھیں غلامی قبول نہیں کروں گا۔ رجیم چینج کے بعد معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا۔ 

مزیدخبریں