اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی میں پنجاب کی خواتین سیٹوں کی مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کمشن نے ن لیگ سے مزید نام طلب کر لئے گئے۔ ن لیگی امیدوار9 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 20 مارچ کو جاری کی جائے گی۔ قومی اسمبلی میں ن لیگ کو خواتین کی مزید 9 نشستیں ملیں گی۔ پنجاب اسمبلی میں خواتین کی سیٹوں کی فہرست بھی جاری ہے۔ مسلم لیگ ن کو 19 نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔ پی پی اور آئی پی پی کو ایک ایک نشست الاٹ کی گئی۔