کراچی (کامرس رپورٹر) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں 25پیسے بڑھ کر ڈالر کی قدر279.35 روپے سے بڑھ کر 279.60روپے ہو گئی اور اس طرح دو روز میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 50پیسے کمزور ہوا۔ دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسے گھٹ کر 282 روپے رہی۔ یورو کی قدر میں 7پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قدر 304.74روپے سے بڑھ کر 304.81روپے ہو گئی جبکہ 44پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر 356.25روپے سے بڑھتی ہوئی 356.69 پر جا پہنچی۔ سعودی ریال3پیسے کی کمی سے 74.86روپے اور یو اے ای درہم 2 پیسے گھٹ کر 76.68روپے رہا۔ دوسری طرف سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 25 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 1286روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 93 ہزار 244 روپے ہو گئی۔ چاندی کی قیمت 2600 روپے پر مستحکم رہی۔