اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) رمضان میں پیاز اور کیلے کی برآمد پر پابندی لگانے کا امکان ہے۔. وزارت تجارت نے ٹی ڈےپ سے اس بارے مےں رائے مانگ لی۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی تجویز پر وزارت تجارت نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے لئے کہا ہے ۔ تجویزہے کہ رمضان کے اختتام تک ایران اور افغانستان کو کیلے کی ایکسپورٹ معطل یا بند رکھی جائے۔ وزرات تجارت نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو خط میں کہا کہ مڈل ایسٹ اور خلیجی ریاستوں کو پیاز کی ایکسپورٹ بھی بند رکھی جائے۔