برلن(این این آئی)جرمنی میں ٹرین ڈرائیورز نے 7 مارچ کو ملک گیرہڑتال کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملازمین یونین نے حکومت سے تنخواہیں برقرار رکھنے، ہفتہ وار کام کے اوقات کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ملازمین یونین کی جانب سے انتباہ کیا گیا ہے کہ اگر مطالبہ نہ مانا گیا تو 7 مارچ سے 35 گھنٹے کی ہڑتال کریں گے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے ملازمین یونین اور ریلوے کمپنی کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔