پاکستان دوست ممالک کے ساتھ تجارتی تعاون بڑھانے کا خواہاں: عارف علوی 

Mar 07, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان دوست ممالک کے ساتھ تجارتی و معاشی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرتگال اور میانمار کیلئے پاکستان کے نامزد سفراء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جنہوں نے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ پرتگال کیلئے نامزد پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد خالد اعجاز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور پرتگال کے مابین تجارت مزید بڑھانے کیلئے کام کریں۔ پاکستان معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ 

مزیدخبریں