رمضان المبارک، ہائیکورٹ میں سماعت صبح 9 سے ڈیڑھ بجے، ماتحت عدالتیں 3 بجے تک کھلی رہیں گی: نئے اوقات جاری 

لاہور (خبر نگار) رمضان المبارک کے لئے عدالتوں کے نئے اوقاتِ کار جاری کر دیئے گئے، نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ میں صبح 9 بجے سے ڈیڑھ بجے تک جبکہ جمعہ کو ساڑھے بارہ بجے تک کیسوں کی سماعت ہوگی۔ ماتحت عدالتوں میں کیسوں کی سماعت صبح 9 بجے سے 3 بجے دوپہر جبکہ جمعہ کو 1 بجے تک ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن