فیصل آباد + بورے والا (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) اوباش ملزم نے خاتون کو ہوس کا نشانہ بنا دیا جبکہ دوشیزہ نے کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ 411 گ ب کی رہائشی نسرین بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران اوباش ملزم گھر میں گھس گیا اور اسے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہو گیا جبکہ بورے والا میں اوباش ملزموں نے نوجوان کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ طالب مال مویشی کے احاطہ میں سویا ہوا تھا کہ ملزم اسے دھوکہ دے کر ساتھ لے گئے۔ تفصیل کے مطابق نواحی اوباش ملزموں نے نوجوان کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔