بیجنگ (این این آئی) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ما نینگ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ رینائی ریف نانشا جزائر کا اٹوٹ حصہ ہے۔ رینائی ریف سمیت نانشا جزائر اور اس سے ملحقہ پانیوں پر چین کی ناقابل تردید خودمختاری ہے، یہ اقوام متحدہ کے منشور سمیت بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہے۔ بدھ کے روز ما نینگ نے کہا کہ فلپائن کو جو کرنا چاہیے، وہ چین کے خلاف سمندر میں اپنی غیر قانونی اشتعال انگیزیوں کو فوری طور پر بند کرنا ہے۔ چین ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنی قانونی خودمختاری اور حقوق و مفادات کا ثابت قدمی کے ساتھ تحفظ جاری رکھے گا۔