اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور یورپی یونین کے سیاسی مذاکرات کا نواں دور گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی، یورپی یونین کی قیادت ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایزیک مورا نے کی۔ مذاکرات میں پاکستان اور یورپی یونین کے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلو¶ں کا احاطہ کیا گیا۔ سٹرٹیجک انگیجمنٹ پلان، تجارت اور ترقیاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سلامتی، موسمیاتی تبدیلی، نقل مکانی اور نقل و حرکت پر بھی توجہ دی گئی۔ مذاکرات میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فریقین نے فالو اپ اقدامات کے ذریعے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے پوری یورپی یونین کے فلیگ شپ پروگرامز کے تحت نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔
پاکستان، یورپی یونین کی ترقیاتی تعاون بڑھانے سمیت مختلف امور پر گفتگو
Mar 07, 2024