رمضان پیکج سے غریب اور نادار لوگوں کو بڑا ریلیف ملے گا: عارف سندھیلہ 

Mar 07, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں حکومت پنجاب کے رمضان پیکج سے غریب اور نادار لوگوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔ حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کو بھی چاہئے کہ وہ کرونا کے دور کی طرح مستحق افراد کے گھروں میں راشن پیکٹ تقسیم کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام دوست پراجیکٹ سے پنجاب کے عوام کو ریلیف ملنے کے ساتھ ساتھ ان کا معیار زندگی بھی بلند ہوگا۔ عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام سے صفائی ستھرائی کا عمل شروع ہوگا۔ اس کیلئے مسلم لیگ ن کے ورکر بھی اپنے اپنے علاقوں میں گندگی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو رپورٹ کریں گے۔

مزیدخبریں