نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ 22 ویں روز بھی جاری ہے، مظاہرین کی جانب سے 10 مارچ کو ملک بھر میں ریل روکو تحریک کی کال بھی دی گئی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکومت اپنے کسان طبقے کو کچلنے میں مصروف ہے۔ آزادی حق رائے کے آئینی حق کے خلاف ہر ہتھکنڈا استعمال کر رہی ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے کسانوں کے مطالبات پر غور کرنے سے انکار کرچکی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے مودی سرکار کی جارحیت کا پول کھول دیا ہے۔کسانوں کو دارالحکومت میں داخلے سے روکنا قوانین کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ نے رکاوٹوں کو ہٹانے کی ہدایت دینے کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کردیا ہے۔جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والے بینچ کے مطابق کسانوں کے احتجاج کے علاوہ بھی بہت مسائل ہیں۔جسٹس سوریہ کانت کا کہنا تھا کہ اخباری رپورٹس پر درخواست دائر نہیں کی جا سکتی۔