خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ترقی پسند اور جامع معاشرہ ممکن نہیں: ثمینہ علوی 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے ملکی ترقی میں خواتین کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں بااختیار بنائے بغیر ترقی پسند اور جامع معاشرہ ممکن نہیں ہے۔ بہبود ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں ثمینہ علوی نے کہا کہ یہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ لڑکیوں اور خواتین کو مناسب تعلیم و تربیت فراہم کرنے کے لئے سازگار ماحول کو یقینی بنائے تاکہ وہ باوقار زندگی گزار سکیں۔

ای پیپر دی نیشن