چیئرمین پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن اکرم ساہی عہدے سے مستعفی 

Mar 07, 2024

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین انڈور چیمپئن شپ میں بھی ٹاپ پاکستانی اتھلیٹس کو شرکت سے روکے جانے کا معاملہ ، پاکستان اتھلیکٹس فیڈریشن کے چیئرمین اکرم ساہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ،اکرم ساہی نے اپنا استعفیٰ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر کو بھجوا دیا۔ اکرم ساہی کے دور میں متعدد قومی اتھلیٹس ڈوپ ٹیسٹ میں پکڑے گئے جنہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایران میں منعقدہ ایشین انڈور چیمپئن شپ میں بھی ٹاپ پاکستانی اتھلیٹس کو شرکت سے روکا گیا۔ شجر عباس ، جعفر اشرف ایران موجودگی کے باوجود ایونٹ میں شرکت سے محروم رہے تھے ۔ واقعہ پر پاکستان سپورٹس بورڈ انکوائری کمیٹی نے فیڈریشن اور آفیشلز کیخلاف سخت ایکشن کی سفارش کی تھی ۔ اکرم ساہی 10 سال سے زیادہ عرصہ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن سے وابستہ رہے۔

مزیدخبریں