اسلام آ باد (خبر نگار ) پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماوں کی رہائی کے لیے سینٹ میں قرارداد جمع کروا دی۔قرارداد سینیٹر فلک ناز چترالی کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد میں مقف اپنایا گیا ہے کہ سیاسی انتقام نے ملک کی معیشت اور ساکھ کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، عمران خان، ان کی اہلیہ بشری بی بی اور شاہ محمود قریشی کو جھوٹے مقدمات سے رہا کیا جائے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ یاسمین راشد و دیگر خواتین اور جھوٹے مقدمات میں گرفتار صحافیوں کو بھی رہا کیا جائے۔
عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کی رہائی کیلئے سینٹ میں قرارداد جمع
Mar 07, 2024