پشاور (نیٹ نیوز) پشاور میں نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے خوجہ سرا جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دلزاک روڈ پر نجی پلازہ میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین خواجہ سرا اور ایک راہگیر زخمی ہوا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خواجہ سرا عمر نواب عرف عاصمہ شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
پشاور: نامعلوم ملزموں کی فائرنگ خواجہ سرا عاصمہ شاہ قتل، 3 زخمی
Mar 07, 2024