اپسالا (نیٹ نیوز) ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ روزانہ رات کو چھ گھنٹے سے کم کی نیند لینے والوں کے صحت مند غذا کھانے کے باوجود ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات 16 فی صد زیادہ ہوتے ہیں۔ سویڈن کی یونیورسٹی آف اپسالا میں کی جانے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے 2 لاکھ 50 ہزار کے قریب برطانوی شہریوں سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔