لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی آئی ٹی بی کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 سپارٹنز ٹیم نے ایجائل الیون ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دےکر جیت لیا۔ ایجائل الیون نے چھ اوورز میں 79 رنز بنائے ۔ سپارٹنز ٹیم نے ہدف 5 اوورز میں پورا کرلیا۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے کہا کہ سٹاف کی جسمانی و ذہنی نشوونما کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں نہایت مفید ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے اے ڈی جی نثار احمد کو ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر مبارکباد دی۔ ڈائریکٹر جنرلز ساجد لطیف، وقار نعیم قریشی اور وسیم بھٹی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔