لاہور(خبرنگار)حکومت پنجاب کی ستھرا پنجاب مہم کے تحت ایل ڈبلیو ایم سی کی خصوصی صفائی ایکٹیویٹیز زور و شور سے جاری ہیں۔صفائی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سی ای او بابر صاحب دین شہر میں سرپرائز دورے کر رہے ہیں۔ غیر قانونی ڈمپنگ کرنےوالی سوسائیٹیز اور پرائیوٹ رکشہ کےخلاف ایف آئی آر کروانے کے احکامات صادر کیے۔ ایل ڈبلیو ایم سی انفورسمنٹ ونگ کی جانب سے ستھرا پنجاب مہم کے آغاز سے اب تک غیر قانونی ڈمپنگ کے خلاف 133 ایف آئی آر درج کروائی جا چکی ہیں۔ 71 چالان، 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد کے جرمانے کیے گئے اور7 گاڑیاں زیر حراست لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نےجوہر ٹاو¿ن وفاقی کالونی، ایکسپو سنٹر، ایوان قائد روڈ، جی ون مارکیٹ،واپڈا ٹاو¿ن گول چکر، پی آئی اے روڈ پر صفائی ورکنگ کا جائزہ لیا۔