لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے جامعات میں امن اور رواداری کے فروغ کیلئے تعلیمی بیانیہ تیار کرلیا ،جس کی سفارشات حکومت پنجاب کو پیش کی جائیں گی۔اس امر کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر ( تمغہ امتیاز ) نے وائس چانسلرز کانفرنس کے اختتامی سیشن میں بین المذاہب ہم آہنگی کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پنجاب کی مختلف جامعات کیلئے 30 وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ اختتامی سیشن میں بین المذاہب ہم آہنگی مکالمے کا اہتمام کیا گیا جس میں مولانا زاہد الراشدی، سردار رنجیت سنگھ، کاشی رام، مسٹر رابن اور ڈاکٹر تنویرقاسم نے حصہ لیا ۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے بتایا کہ امن کے فروغ کیلئے مذہبی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے اختتامی سیشن میں شرکا میں شیلڈز تقسیم کیں۔
پی ایچ ای سی کا جامعات میں امن ، رواداری کے فروغ کیلئے تعلیمی بیانیہ تیار
Mar 07, 2024