سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر کو  صوبائی وزیر بننے پر مبارکباد

Mar 07, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر)امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر اور ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو وزرائے صحت کے قلمدان سنبھا لنے پر اظہار مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر ماضی کی شاندار روایت کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے ہیلتھ سیکٹر ڈویلپمنٹ، ہیلتھ پروفیشنلز کی فلاح اور مریضوں کو ہسپتالوں میں مفت ادویات کے ساتھ دیگر سہولیات کی فراہمی اور صوبے میں صحت عامہ کو بہتر بنانے، پولیو سمیت دیگر امراض کی روک تھام کیلئے بہترین خدمات انجام دیکر پنجاب کو ہیلتھ کیئر ڈیلیوری سسٹم کے حوالہ سے ماڈل صوبہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ 

پرنسپل پی جی ایم آئی اور ڈین آئی پی ایچ نے یقین دلایا کہ صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے ہیلتھ کمیونٹی وزراءصحت کا بھر پور ساتھ دے گی۔ دونوں وزراءصحت نے اپنے گزشتہ 2ر وزارت میں بھی پنجاب میں ہیلتھ سیکٹر کی ترقی، ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن، میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ، ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، شعبہ صحت سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود اور صوبہ میں تاریخ کی بدترین ڈینگی وباءپر قابو پانے کیلئے دن رات ایک کر کے انتہائی محنت کے ساتھ شاندار خدمات سر انجام دی تھیں۔ 

مزیدخبریں