بھٹو ریفرنس ،سپریم کورٹ نے اپنے اوپر لگے ایک داغ کو دھو دیا:حسن مرتضیٰ 

Mar 07, 2024

لاہور(نامہ نگار)پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا ایک بڑا دن ہے۔بلاآخر سپریم کورٹ نے اپنے اوپر لگے ایک داغ کو دھو دیا۔ بھٹو ریفرنس میں سپریم کورٹ کی رائے پر اپنے رد عمل میں سیدحسن مرتضی نے کہا کہ 4 دہائیوں بعد شہید ذوالفقار علی بھٹو آج پھر سرخرو ہوئے۔ آج جیالوں کیلئے جذباتی دن ہے۔ہر جیالے کی کیفیت آج اپنے چیئرمین بلاول بھٹو جیسی ہے۔جن کے دباو¿ پر قائدِ عوام کا عدالتی قتل کیا گیا بہتر ہوتا ان کی قبروں کا ٹرائیل کیا جاتا ۔
ذوالفقار علی بھٹو شہید کے قاتل دنیا میں بھی رسوا ہوئے اور آخرت میں بھی رسوا رہیں گے۔بھٹو شہید کیس میں ہائیکورٹ ٹرائل کرنے والے ججز اور سپریم کورٹ اپیل سننے والے ججز آج سپریم کورٹ نے مجرم ڈیکلیئر کر دئیے۔ناناکا انصاف آج نواسے کو تاخیر سے ملنا بھی ایک المیہ ہے۔ بھٹو شہید کا صدارتی ریفرنس بھیجنے پر پوری قوم صدر آصف علی زرداری کی احسان مند ہے۔

مزیدخبریں