مریم نواز کی اصلاحات سے محکمہ صحت میں بہتری آ ئےگی:شوکت بابر ورک 

Mar 07, 2024

 لاہور (نیوز رپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دوررس اصلاحات سے محکمہ صحت میں صحتمند تبدیلی اورسودمندبہتری آ ئے گی۔ مریم نوازشریف کسی مسیحا کی طرح شعبہ صحت سمیت پنجاب کے مختلف شعبہ جات کو سیراب کر یں گی۔ ان کی اخلاص نیت اور قائدانہ صلاحیت کے ثمرات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔عوام کو معیاری صحت کی سہولیات کی یقینی فراہمی کیلئے شعبہ صحت کوجدیدبنیادوں پراپ گریڈکرناہوگا۔

مزیدخبریں