لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے زیر اہتمام پاکستان کے سب سے بڑے 3 روزہ کتاب میلے کی افتتاحی تقریب بروز آج صبح 10 بجے ادارہ تعلیم و تحقیق کے برآمدے میں ہوگی جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ کتاب میلے میں ہر خاص و عام کو شرکت کی دعوت ہے۔ معروف قومی اور بین الاقوامی پبلشرز اپنے سٹالز لگا رہے ہیں جو میلے کے شرکاءکو سستے داموں کتابیں فراہم کریں گے۔